انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

 

لیڈز :انگلینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔

لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔ کپتان ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں روہت شرما نے 2، شیکھر دھون نے 44، دنیش کارتھک نے 21، مہندرا سنگھ دھونی نے 42، سریش رائنا نے 1، ہردیک پانڈیا نے 21، بھوینشور کمار نے 21، اور شردل ٹھاکر نے 22 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد اور ڈیویڈ ویلی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مارک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف 45 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 120 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں جیمز ونس نے 27، جونی بیرسٹو نے 30 اور کپتان این مورگن نے 88 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر ہی واحد وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ سیریز کے دو میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کلدیپ یادیو سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز میں 55 رنز دئیے اور کوئی بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔