سیاست کھیل نہیں خدمت کا نام ہے: سعد رفیق

 

لاہور:خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاست باکسنگ یا کرکٹ نہیں، سیاست خدمت کا نام ہے،اگرکراچی میں امن لانا،دہشت گردی ختم کرنا اور سی پیک لانا جرم ہے تو مسلم لیگ ن یہ جرم کرتی رہے گی۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں بھٹہ چوک کے قریب کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کے نئے کھلاڑی ہیں،ان کو پتا ہی نہیں سیاست کیا ہے،سیاست باکسنگ یا کرکٹ نہیں، سیاست خدمت کا نام ہے،

کیا کراچی میں امن لانا،دہشت گردی ختم کرنا اور سی پیک لانا جرم ہے ،اگر یہ جرم ہے تو مسلم لیگ ن یہ جرم کرتی رہے گی،مشرف دور میں نواز شریف کو طیارہ ہائی جیکنگ میں 14سال قید سنائی گئی تھی،دھرنادینا آسان کام ہے،ہمارے لیڈرکوجیل میں ڈال دیاگیا،ہم نے سڑکیں بندنہیں کیں ہیں۔