کراچی : ٹیسٹ کرکٹر حارث سہیل کی بیٹی کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے باعث وہ دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے حارث سہیل کو زمبابوے سے وطن واپسی کی اجازت دیدی ہے۔ حارث سہیل کی بیٹی علیل ہیں جس کے باعث انہوں نے مینجمنٹ سے وطن واپس جانے کی درخواست کی تھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے حارث سہیل کو وطن واپس آنے کی اجازت دیدی ہے تاہم ان کے متبادل کے طور پر کسی کھلاڑی کو نہیں بلایا گیا۔