لیڈز َ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3000 رنز مکمل کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں حاصل کیا جس میں وہ 71 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ویرات کوہلی نے یہ اعزاز صرف 49 ون ڈے انٹرنیشنل اننگز میں حاصل کیا ہے اور اس دوران ان کی بیٹنگ اوسط 83 رہی۔
اس سے قبل یہ اعزاز اے بی ڈویلیئرز کے پاس تھا جنہوں نے 60 اننگز میں 3000 رنز بنائے تھے جبکہ تیسرے نمبر پر مہندرا سنگھ دھونی ہیں جنہوں نے بطور کپتان 70 اننگز میں 3000 رنز مکمل کئے۔