ڈیرہ اسماعیل خان: متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پر 70 سا ل مذہب سے بیزارقوتو ں نے حکومتیں کیں یہی وجہ ہے کہ ملک میں اسلامی نظا م نافذ نہیں ہو سکا، اب ووٹ کی پر چی کو حق کیلئے استعمال کر کےایم ایم اے کو بر سر اقتدار لایاجا ئے،ہم اسلامی نظا م کو فوراً نافذ کرینگے اور ملک سے دہشت گر د ی سمیت تمام مسائل کا خا تمہ ہو جا ئیگا ۔
تفصیلات کےمطابق قصبہ کیچ میں پی کے 96 کےانتخابی جلسے سے خطاب کرتےہوئےمولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ رو شن خیا لی جا ہلیت کا دو سرا نام ہے ایسے لوگ ہی روشن خیالی کی بات کرتے ہیں جو ملک میں اسلامی نظا م کی مخالفت کرتے ہیں اور یہی لو گ ملک کے نام سے اسلامی ہٹا کر صرف جمہور ی پاکستان کا نا م ملک کو دینا چاہتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کئی مر تبہ اسلامی قوانین کو ختم یا تر میم کر نے کی سا زشیں ہو ئیں، قلیل تعدادکے باوجو د ان کو ناکام بنا یا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ عمران یہو دیو ں کے ایجنٹ ہیں،وہ لند ن میں میئرکے الیکشن میں ایک پاکستانی امیدوار صا دق کے مقا بلے میں کنزرویٹو فرینڈ آف اسرا ئیل کے نامزد کر دہ یہود ی کیلئے انتخا بی مہم چلا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پی کے میں ایک یونیورسٹی اور نہ ہی ایک ڈیم بنا سکی،ہم نے ڈیر ہ کو زرعی یونیورسٹی دی،اسپتا ل بنا ئے،سی آر بی سی بنا کر علا قہ کو خو شحا لی دی، فسٹ، سیکنڈ اور تھر ڈ لفٹ کنا ل بنا کر 12 لاکھ ایکڑ بنجر ارا ضی کو آباد بھی ہم کرینگے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ سی پیک ڈیر ہ کو دیکر اسکو تجارتی جنکشن بنا دیا ہے یارک کے قریب بڑا صنعتی شہر بنے گا ہمارے مخالفین ڈیر ہ کو ایک میگا پراجیکٹ نہ دے سکے ، جمعیت نے ملک میں خصوصاً ڈیر ہ میں وڈیر ے کی سیا ست کو تقریباً ختم کر دیا ہے، آ ج ڈیر ہ کو دو سر ے بڑے شہرو ں کے برا بر لا نے میں صرف ہمار کر دار ہے۔