کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے پی ٹی آئی سندھ کی کارکردگی پر شاہ محمود قریشی کی تنقید کے ردعمل میں کہا ہے کہ سندھ میں شاہ محمود تحریک انصاف کو لیڈ کر رہے تھے ، ان کے بیان سے صدمہ ہوا ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ شاہ محمود قریشی ہی سندھ میں تحریک انصاف کو لیڈ کررہے تھے اور اب پتہ نہیں وہ اپنی کارکردگی کس پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں؟ ہمیں تو یہی پتہ ہے کہ سندھ میں ان کا بڑا اثر ہے اور ان کی بڑی پیر ی مرید ی ہے اور آج جو انہوں نے بیان دیا کہ ”سندھ تحریک انصاف کے لئے تیار ہے لیکن تحریک انصاف سندھ کی قیادت تحریک انصاف کے لئے تیار نہیں ہے “ اس پر ہمیں بہت حیرانی بھی ہے اور صدمہ بھی ہے ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ میں تعصب نہیں بلکہ حق کی سیاست کر رہا ہوں۔کراچی میں بلوچستان سے برا حال تھا ۔کراچی میں تحریک انصاف کا ا سٹرکچر اب بہت بہتر ہوگیا ہے ۔