لاہور:خاوند نے ناراض بیوی پر تیزاب پھینک دیا

 

لاہور : لاہور میں خاوند ناراض بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا ،زخمی خاتون کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورگرین ٹاؤن کی نائلہ بی بی کی اپنے خاوند کے ساتھ ناراضی چل رہی تھی اور وہ 6 ماہ قبل لڑجھگڑ کر اپنے میکےچلی گئی تھی اور میکے میں ہی رہائش پذیر تھی ۔اس کا خاوندبدھ کوسسرال آیا اور بیوی پرتیزاب پھینک کر فرار ہوگیا ۔ نائلہ بی بی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک قرار دی جارہی ہے ۔