تہران:ایرانی سیکورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ 4ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق گرفتار افراد دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
گرفتار دہشت گرد بعض علاقوں میں تباہی کے بیج بونا چاہتی تھی لیکن سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے وہ اپنے مذموم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہے۔رپورٹ کے مطابق اس گروپ کی قیادت شام میں جاری لڑائی میں ہلاک ہونے والے داعش کے ایک جنگجو کا بھائی کررہا تھا۔واضح رہے کہ ایران کے شمال مغربی علاقے میں ہفتے کے روز ایرانی سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے تھے اور سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار مارا گیا تھا۔