ای اسپورٹس کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے، گیمرز

 

کراچی: کراچی میں کاؤنٹراسٹرائیک گلوبل اوفینسیوکے نام سے جاری ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ای اسپورٹس ایک پرفیشنل گیم ہے۔ اگرحکومتی سطح پر سرپرستی ملے تو پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فنڈرز کی کمی کے باعث اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ کراچی میں جاری پاکستان گیمنگ سمٹ 2018 میں منعقد کیا گیا ہے جس میں 90 گیمرز شریک ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ ای اسپورٹس نے دنیا بھر میں بہت مقبولیت حاصل کرلی ہے، اس شعبے میں پاکستان میں بھی کافی ٹیلنٹ موجود ہے جو بین الاقوامی سطح پہ ملک کا نام روشن کرسکتا ہے۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ ای اسپورٹس میں بھی پاکستانی گیمرز بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔اس کی ایک مثال زین علی شاہ ہیں جن کو ایشیائی فٹ بال گیمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ زین 17 سال کی عمر میں ایشیائی فٹ بال گیمنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے پاکستانی گیمرہیں۔