زخمی اورجاں بحق ہونے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے ہے۔فائل فوٹو
زخمی اورجاں بحق ہونے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے ہے۔فائل فوٹو

امریکا کا بھارت کو مسلح ہائی ٹیک ڈرونز فراہم کرنے کی منظوری

واشنگٹن: دنیا کا سپر پاور ملک امریکا نے بھارت کو مسلح ہائی ٹیک ڈرونز فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
روایتی حریف ملک بھارت پہلے ہی جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ آئے روز مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو دوسری طرف سرحد پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہا ہے اور بلااشتعال پاکستانی علاقوں پر فائرنگ اور گولہ باری کرتا رہتا ہے۔ ایسے حالات میں امریکا کی جانب سے بھارت کو مسلح ڈرونز کی فراہمی خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا خطرہ ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے بھارت کو ہتھیاروں سے لیس بڑے نگراں ڈرون فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ پہلے تو امریکا نے بھارت کو غیر مسلح ڈرون دینے کا فیصلہ کیا تھا جنہیں صرف جاسوسی اور نگرانی کے لئے استعمال کیا جا سکتا تھا۔ تاہم اب نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان ڈرونز کو مسلح حالت میں فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے امریکا کی پیشکش قبول کی جاتی ہے یہ ڈرونز جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کے پہلے ہائی ٹیکنالوجی ڈرون ہوں گے جو کسی اور ملک کے پاس نہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ ڈرونز امریکا نے اب تک نیٹو کے سوا کسی دوسرے ملک کو فروخت نہیں کئے ہیں۔ تاہم سودا طے پاگیا تو بھارت اس ٹیکنالوجی کو حاصل کرنے والا پہلا غیر نیٹو ملک ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس سودے میں امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کو ایک مواصلاتی معاہدے (کمیونی کیشنز کمپیٹ ایبیلٹی اینڈ سیکورٹی ایگریمنٹ) پر دستخط کرنے ہوں گے۔ اس ضمن میں بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں ان کے معاملات میں بہت زیادہ دخل اندازی کی گئی ہے۔