کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی کو نفرت انگیز تقریر پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ کل صبح10 بجے تک جواب جمع کروائیں جبکہ انہیں نوٹس ڈی سی ایسٹ نے جاری کیا ہے۔
نوٹس کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے فرقہ ورانہ اور لسانیت کی بنیاد پر تقاریر کی اور یہ تقاریر الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔