لاڑکانہ: پاکستان تحریک انصاف کی حلقہ این اے 200 پر امیدوار حلیمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ وہ کسی کے حق میں دستبردار نہیں ہوئیں ، وہ اپنی انتخابی مہم زور و شور سے چلا رہی ہیں۔
لاڑکانہ میں گفتگو کرتے ہوئے حلیمہ بھٹو نے بتایا کہ وہ راشد محمود سومرو کی حمایت نہیں کریں گی اور پارٹی کا فیصلہ تحفظات کے ساتھ منظور ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہ تو پارٹی نے مستعفی ہونے کے لئے کہا اور نہ میں کسی کے حق میں مستعفی ہوئی ہوں، اگر پی ٹی آئی نے مجھے مستعفی ہونے کا کہا تو میں انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کروں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میری انتخابی مہم بدستور جاری ہے اور عوام میری پذیرائی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار امیر بخش بھٹو ہمارے سردار ہیں اگر وہ مجھے نہیں جانتے تو میں کیا کرسکتی ہوں۔