اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فوادآج لاہور کی احتساب عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔انہیں آشیانہ اقبال مبینہ کرپشن کیس میں نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں فواد حسن فواد نے لاہور میں جج نجم الحسن کی عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم گلگت بلتستان کورٹ میں پیشی کےباعث وہ لاہور نہ آسکے۔
نیب عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر فواد حسن فواد کو گلگت بلتستان کی عدالت میں پیش کرنے کی اجازت دی تھی جبکہ 6 جولائی کو انہیں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا گیا تھا۔
ترجمان نیب کے مطابق فواد حسن فواد نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دے کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔