بھارتی ریاست کرناٹکا کے 40 ایم پیز کو آئی فون کا تحفہ مہنگا پڑ گیا

کرناٹکا:بھارتی ریاست کرناٹکا کے ارکان پارلیمنٹ کو آئی فون بطور تحفہ پیش کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی کا کہنا ہے کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں، نہ ہی ان سے یہ بات ڈسکس کی گئی تھی۔

ان کی کابینہ کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ یہ تحائف چیف منسٹرکی جانب سے ہی دیے گئے تھے۔

یہ تحائف نیو دہلی میں ایک اجلاس کے بعد کرناٹکا کے 40ایم پیز کو دیے گئے جس پرکرناٹکا کے وزیر اعلیٰ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ایک رکن کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایسے حالات میں جب کسان اور شہری ورکرز مشکلات میں ہیں ریاست کو عوام کا پیسہ ضائع نہیں کرنا چاہیے۔