پشاور-8 ہزار بچوں میں خسرہ وائرس کی تصدیق

 

پشاور: پشاور کے8 ہزار بچوں میں خسرہ وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پشاور میں 8ہزار بچوں میں وائرس پایا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے 21 اضلاع کی نوے فیصد آبادی کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے۔ خسرہ کی روک تھام کے حوالے سے 2020 تک کے لیے نئی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق خسرہ وائرس کے خاتمے کے لیے انسداد پولیو طرز کی مہم چلائی جائےگی۔

اس مہم کا آغاز اکتوبر کے مہینےسے کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق رواں سال 8 ہزار سے زائد بچوں میں خسرہ وائرس پایا گیا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اگر فوری طور پردرست سمت میں اقدامات نہیں کیے گئے تو اس وبائی مرض پر قابو پانا مشکل ہوسکتا ہے۔خسرہ کا شمار ان بیماریوں میں کیا جاتا ہے جو بچوں کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہی ہے۔