پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چوتھا میچ آج ہوگا

 

بلاوایو: زمبابوے اور پاکستان کے درمیان جاری پانچ روزہ ون ڈے کرکٹ سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق میچ آج زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم تین صفر سے سیریزپہلے ہی اپنے نام کرچکی ہے۔

 

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک میزبان ٹیم پر برتری برقرار رکھی ہوئی ہے۔گزشتہ میچ میں گرین شرٹس نے حریف ٹیم کو 201 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

تیسرے میچ میں میزبان ٹیم بمشکل 67 رنز کا ہدف دے سکی تھی جس کو پاکستانی شاہینوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے دونوں ٹیموں کے درمیان 22 جولائی کو کھیلا جائے گا۔