افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے حملوں کے اعلان کے بعد مشرقی اورجنوبی صوبوں میں مختلف چیک پوسٹوں پر حملے کئے گئے ہیں۔
افغان صوبہ غزنی کے حکام کا کہنا ہے کہ قرب گاہ ضلع میں طالبان نے چیک پوسٹوں پر حملے کئے جس کے نتیجے میں 8 اہلکارہوئے۔
افغان صوبے زابل کے حکام کے مطابق طالبان کے متعدد چیک پوسٹوں پرحملے میں 6 پولیس اہلکارہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ حملہ آورجاتے ہوئے اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیرملکی خبررساں ادارے سے ٹیلی فونک گفتگو میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو افغان حکام کی جانب سے بتائی گئی۔