کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں جگہ جگہ جاکراپنا منشور پیش کررہا ہوں، عوام نے بھٹوکاساتھ دےکرملک کی تقدیربدلی تھی۔
بلاول کا پیپلز چورنگی پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر بے گھروں کو گھر دینگے۔کراچی اور ملک بھر مین پانی کی قلت کا مسئلہ حل کریں گے اور سمندر کے پانی کو میٹھا اور صاف بنائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ نفرت اور انتہا پسندی کی سیاست ختم کرینگے۔گالم گلوچ اور جھوٹے الزامات سننا نہیں چاہتے۔جھوٹے خان نےکے پی کے برباد کیا۔پی پی سے کراچی اور سندھ چھیننے اور سیاست سے روکنے کی کی کوشش کی جارہی ہے۔
بلاول نے کہا کہ کارکنوں کا ولولہ دیکھ کر خوش ہوں۔کراچی کےہرعلاقے میں جانا چاہتا ہوں۔مینڈیٹ ملا تو شہر کےمسائل حل کرسکتے ہیں۔تمام جماعتیں الزامات اور نفرت کی سیاست کررہی ہیںاور ہم اصولوں کی سیاست کررہے ہیں۔ہمارامقابلہ کسی سیاسی جماعت یا سیاستدان سے نہیں ہے۔صرف پی پی کراچی اورپاکستان کےمسائل حل کرسکتی ہےاور تقدیر بدل سکتی ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ میرا اور آپ کا قربانی اور جدوجہد کا رشتہ ہے، اگرآج بھٹواوربینظیرزندہ ہے تواس میں بھی لیاری والوں کاخون شامل ہے، لیاری کے عوام نے ثابت کردیاکل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے، جگہ جگہ جاکراپنا منشور پیش کررہا ہوں۔
آپ نے بھٹوکاساتھ دےکرملک کی تقدیربدلی تھی، اگرملک میں جمہوریت ہے تولیاری والوں کے خون کی وجہ سے ہے، پاکستان کے عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی نے غریب عوام کےلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیاہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل کا حل پیش کیا ہے۔