واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماڈل گرل کو زبان بند رکھنے کے عوض ادائیگی کی گفتگو ریکارڈ کرنے پر اپنے وکیل کو وکالت سے ہٹادیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آئی کو ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہین کے دفتر سے ٹیپ ریکارڈ ملا جس میں وکیل اور ماڈل گرل کے درمیان ہونے والے معاملے کی گفتگو ٹیپ کی گئی تھی ۔ یہ خبر امریکی میڈیا پر آنے کے بعد امریکہ میں طوفان برپا ہوگیا اور اس حوالے سے ٹرمپ پر شدید تنقید بھی کی جارہی تھی ۔
ٹیپ ریکارڈ میں ہونیوالی گفتگو کے مطابق ماڈل گرل کو ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات کے حوالے سے اپنی زبان بندی کے عوض ادائیگی کا معاملہ طے کیا گیاتھا ۔ اس حوالے سے خبریں میڈیا پر آنے کے بعدڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وکیل مائیکل کوہین کو ماڈل گرل کے ساتھ معاملے کی تفصیلات طے کرتے ہوئے گفتگو ٹیپ کرنے کی پاداش میں اپنے وکالت سے ہٹا دیا ہے ۔