پشاور: ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ماتحت عدلیہ کے 5 ججز کو معطل کردیا۔ پشاورہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر ججز کو3 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے ۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان ججز کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں اور الزامات ثابت ہونے پر انہیں ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔معطل ہونے والے ججز میں جسٹس نعیم اقبال، جسٹس اورنگزیب خان، جسٹس جوہر اعجاز علی، جسٹس شکیل الرحمن اور جسٹس سلمیٰ عرفان شام ہیں۔