امریکا میں کشتی ڈوب گئی، 17 افراد جان سے گئے

میسوری: امریکی ریاست میسوری میں کشتی کے حادثے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ، ان میں سے 9 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میسوری کی جھیل ٹیبل راک میں حادثے کا شکار ہونے والی کشی میں سوار17 افراد ڈوب گئے جبکہ صرف ایک خاتون کو بچایا جا سکا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد بھی شامل تھے۔ حادثہ کشتی کے کپتان کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے باعث جھیل میں طغیانی آنے سے متعلق پیش گوئی کی تھی جس سے جھیل میں کشتیاں چلانے والی کمپنیوں کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا لیکن کوئی حفاظتی اقدام نہیں کئے گئے تھے۔

کشتی میں سوار31 مسافروں کے لئے لائف جیکٹس بھی موجود نہیں تھیں۔ کشتی نے ایک کلومیٹر فاصلہ طے ہی کیا تھا کہ طوفان کے باعث آنے والی ایک بڑی لہر کے باعث الٹ گئی۔

طوفان کی پیشن گوئی کے باوجود حفاظتی اقدام نہ کرنے پرکمپنی کے خلاف تحقیقات کے لئے تفتیشی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جبکہ تفتیشی رپورٹ آنے تک کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے۔