بیروت:دنیا کے بیش تر ممالک میں دیگر منشیات کی طرح بھنگ اور چرس بھی ممنوع ہیں اور ان کی کاشت یا تیاری خلاف قانون ہے ،مگر لبنان نے بڑے پیمانے پر بھنگ کی کاشت کو قانونی قرار دینے کی تیاری کر لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی حکومت بھنگ کی بڑے پیمانے پر کاشت کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے تا کہ اس کی برآمد سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ چونکہ بھنگ کا استعمال صرف نشے کے لئے ہی نہیں کیا جاتا بلکہ اسے ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، تو اس کی کاشت کی اجازت دینے کا مقصد بھی یہی بتایا گیا ہے کہ اسے طبی مقاصد کے لئے استعمال اور برآمد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ لبنانی حکومت نے اپنی معیشت کی بحالی کی لئے بین الاقوامی مشاورتی ادارے مکنسے اینڈ کمپنی سے رابطہ کیاتھا اور اسی کمپنی نے یہ رائے دی تھی کہ اگر بھنگ کی کاشت قانونی قرار دے دی جائے تو اس سے کافی رقم کمائی جا سکتی ہے۔لبنانی حکومت نے بھی اس مشورے سے اتفاق کیا ہے اور غالب امکان ہے کہ جلد ہی بھنگ کی کاشت کو قانونی قرار دے دیا جائے گا۔