عوام اتنے ووٹ ڈالیں کہ جیل کا دروازہ ٹوٹ جائے،حمزہ شہباز

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نوازشریف جیل میں ہیں ، اختلافات بھلا کر انکا مشن آگے بڑھانا ہے ۔

این اے 125 لاہور میں ہوہنی روڈ اور کریم پارک میں انتخابی ریلی سے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ 25 جولائی کو اُن پر ہونے والے ظلم کا حساب لینا ہے ، عوام اتنے زیادہ ووٹ ڈالیں کہ جیل کا دروازہ ٹوٹ جائے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیماربیوی کو چھوڑ کر قربانی دینے پاکستان آئےہیں ، الیکشن والے دن پورے پاکستان میں شیر دھاڑے گا ۔

حمزہ شہبازنے یہ بھی کہاکہ خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں مسلم لیگ ن حکومت بنائےگی ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں ووٹروں کا رحجان دیدنی ہے۔