میرے کارکنان وحامی کسی کی فون کال سے نہیں ڈرتے۔بلاول

لاڑکانہ :بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے کارکنان وحامی کسی کی فون کال سے نہیں ڈرتے،مجھے عوام پر بھروسہ ہے، عوام مجھے مایوس نہیں کرینگے۔ لاڑکانہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ میری پہلی الیکشن مہم ہے ۔عوام کے کام نہ کرنے والے نمائندوں کو مجھے جواب دینا ہوگا۔ جوعوام کے کام نہیں کریگاوہ عوامی نمائندہ نہیں رہے گا۔کسی اور کے اشارے پر چلنے والے عوام کے کام نہیں کرسکتے۔ہمیں ملک میں عوام کی حکمرانی لانی ہے ۔

اس سے پہلے دادو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کٹھ پتلی جماعتیں آپ کے مسائل حل نہیں کرسکتیں اس طرح کی کٹھ پتلی جماعتیں بے نظیر کے خلاف بھی ایک ہوگئی تھیں

انہوں نے کہاکہ اگر پی پی کو اقتدار سونپا گیا تو وہ غریب خواتین کو بلا سود قرضے فراہم کرے گی۔

دادومیں جلسے سے خطاب کرتےہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہا ’ہمارا منشور انقلابی، غریب اور عوام دوست منشور ہے، پیپلز پارٹی فوڈ کارڈ دے گی اور اس فوڈ کارڈ کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا کم قیمت پر فراہم کی جائے گی، بھوک،غذائی قلت کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا بھی مقابلہ کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ بے نظیر کی شہادت کی وجہ سے ان کا مشن نا مکمل رہ گیا تھا، میں اس مشن کو مکمل کرنے نکلا ہوں، اس میں عوام کا ساتھ ضروری ہے،

بلاول نے کہا ’پی پی کے امیدوار کام یاب ہوئے تو وہ آپ کی خدمت کریں گے، آپ کے مسائل حل کرنے کے لیے پارٹی کے نظریے پر چلیں گے۔