نئی دہلی: بھارت کی جنوبی ریاست کریالہ کی ایک عدالت نے مقامی کالج کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محبت کرنے والے نوجوان جوڑے کا داخلہ بحال کردیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کالج انتظامیہ کی جانب سے 21 سالہ لڑکے اور 20 سالہ لڑکی کو محبت کرنے پر تعلیمی ادارے سے بے دخل کردیا گیا تھا۔
عدالت کے مطابق ’آزادی اور نجی معاملات کا خیال رکھنا چاہیے، تعلیمی ادارے کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ محض محبت کرنے پر طالب علموں کا داخلہ منسوخ کردے‘۔