جوہری معاملات پر ایران یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ

تہران:ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جوہری معاہدے سے متعلق امریکا کے ساتھ مذاکرات کی تجویز مسترد کرتے ہوئے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کردیا۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ ایران، امریکا کی جانب سے پیش کردہ پیکج پر زیادہ توجہ نہیں دے گا۔

تہران میں ایرانی سفیروں اور سفارتکاروں سے ملاقات کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ’امریکا سمیت اس کے حمایتیوں پر ہرگز اعتبار نہیں کیا جاسکتا، اس لیے امریکا سے مذاکرات کے نتیجے میں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔