ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدرکو خبردارکرتےہوئے کہاہے کہ وہ کبھی بھی امریکا کو دھمکی نہ دیں، ورنہ تہران کو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گاانہوں نے مزید کہاہے کہ امریکا وہ ملک نہیں جو ایران کی دھمکیوں کو زیادہ دیر تک برداشت کرے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاتھاکہ ایران کے ساتھ جنگ ہر قسم کی جنگوں کی ماں ہے،انہوں نے کہاتھاکہ شیر کی دم سے مت کھیلیں کیونکہ اس سے آپ کو صرف افسوس ہی ہوگا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو دھمکی نہیں دے رہے لیکن کوئی بھی انہیں دھمکا نہیں سکتا۔

جس پر امریکی صدر کا ردعمل سامنے آیاہےجس میں انہوں نے کہاہے کہ ایران محتاط رہے ورنہ اسے ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر نے کہا کہ ایران دباؤ برداشت کرلے گا لیکن کبھی اپنے انقلابی خیالات نہیں چھوڑےگاانہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف کچھ بھی نہیں کر سکتے۔