ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کے جنوبی و مغربی صوبوں ہرمزگان اور کرمان شاہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے سے کئی گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا جس سے 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ مرتضیٰ سلیمی کے مطابق زلزلہ کی شدت بہت زیادہ نہیں تھی ورنہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوتا، کچھ گھروں کی دیواریں گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
واضح رہے کہ ایران بڑی جغرافیائی فالٹ لائنز پرواقع ہے اورحالیہ برسوں میں زلزلوں سے اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔ نومبر2017 میں بھی ایران وعراق کے سرحدی علاقوں میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے 620 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔