عراق کے شمالی شہراربیل میں جنگجوؤں نے گورنرہاؤس پرحملہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق جنگجوؤں کی تعداد 3 تھی جبکہ سیکورٹی فورسز نےجوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔
شمالی عراق کے صوبہ کردستان کے نائب گورنر طاہر عبداللہ کے مطابق جدید اسلحہ اور بارودی جیکٹوں سے لیس 3 حملہ آوروں نے عمارت دفاتر میں داخل ہوکر عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔
گورنرطاہرعبداللہ نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز حرکت میں آگئیں اوردفاتر کے کمپاؤنڈ کا گھیراؤ کرکے جنگجوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ کیا۔
اس دوران ایک جنگجوؤں نے خود کو دھماکے سے اڑھالیا جبکہ 2 حملہ آورفائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔ جھڑپ میں ایک پولیس گارڈ زخمی ہوا ہے۔