واشنگٹن: سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کی انتظامیہ میں شامل سابق افسران کی شامت آگئی ہے، ان کی سیکورٹی کلیئرنس ختم کرنے پر غور کیا جارہاہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر سے ملاقات پر اعتراضات کئے جانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ کا غصہ برقرار ہے، جس کی وجہ سے بارک اوبامہ کی انتظامیہ میں شامل سابق افسران جان برینن اور جیمز کومی کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر ان دونوں کی سیکورٹی کلیئرنس ختم کر پر غور کیا جارہا ہے جبکہ مزید اقدامات اٹھائے جانے کی توقع بھی کی جارہی ہے ۔