کولمبو :رنگنا ہیراتھ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عالمی نمبر 2 جنوبی افریقہ کو 199رنز سےشکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 338 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی اور پوری ٹیم صرف 124رنز پر ڈھیر ہو گئی۔تاہم سری لنکا نے فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا،
دوسری اننگز 275رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 490 رنز کا مشکل ہدف دیا لیکن دوسری اننگز میں بھی مہمان ٹیم 113رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہو گئی۔پیر کو میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے 139رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو تھیونس ڈی برون اور ٹیمبا باووما وکٹ پر موجود تھے۔