افریقہ سے اقتصادی تعلقات مستحکم کیے جائیں گے: چینی صدر

بیجنگ:چین کے صدر شی جن پنگ نے مغربی افریقی ملک سینگال کے صدر سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ چین افریقی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چینی صدر ہفتہ کو متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کر کے سینگال پہنچے تھے۔ جس کے بعد وہ سینیگال سے ایک اور افریقی ملک روانڈا کے لیے روانہ ہوگئے ۔ شی جن پنگ اپنے اس موجودہ دورے کے اختتام پر5 ملکوں کی تنظیم برکس کی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ سہ روزہ سربراہ اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر جوہانس برگ میں 25جولائی سے شروع ہو گا۔ چینی صدر اپنی مدت صدارت کے دوران براعظم افریقہ کے چوتھے دورے پر ہیں۔