ایتھنز:یونان کے علاقے اٹیکا کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، درجنوں فائر فائیٹرز پچھلے کئی گھنٹوں سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاحال ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا، آگ سے جھلس کر50افراد جان سے گئے جبکہ 100سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آگ ایتھنز کے اردگرد تقریباً 50 کلومٹر تک پھیل چکی ہے، جس سے اب تک 100 کے قریب گھر اور 200 سے زائد کاریں جل چکی ہیں۔
خبر رساں ادارےکے مطابق آگ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق درجنوں افراد لا پتہ بھی ہیں جن کی تلاش جاری ہے اور خدشہ ہے کہ یہ لوگ آگ سے جھلس کر مارے نہ جا چکے ہیں ۔
دوسری جانب یونانی حکومت نے یورپی یونین سے آگ بجھانے کیلئے مدد کی اپیل کردی ہے۔