نگراں حکومت کو اس سے غرض نہیں کون جیتتا ہےاورکون نہیں۔بیرسٹر علی ظفر

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نےکہاہے کہ کون سی جماعت جیت کر حکومت بناتی ہے نگراں حکومت کواس سے کوئی غرض نہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نگراں حکومت کا مقصد صرف آزادی کے ساتھ پُرامن انتخابات کا انعقاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کل پورے اعتماد کے ساتھ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں ۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ کس امیدوار نے جیتنا ہے کہ اس کا فیصلہ کل ووٹر کے ہاتھ میں ہوگا ۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں کا نقطہ نظر عوام تک پہنچنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام پورے اعتماد کے ساتھ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔

بیرسٹر علی ظفر نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ آئیں سب مل کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں۔