اسلام آباد:پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی مالدیپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان پہنچ گئے ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر رائل نیوی آف عمان نے نیول چیف کا استقبال کیا، را ئل نیوی آف عمان کے چاق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی پیش کی۔
نیول چیف کی کمانڈر رائل نیوی آف عمان سے ملاقات وہوئی، دوران ملاقات بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نیول چیف نے بحری قزاقی اور اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ نیوی آف عمان کے سربراہ نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز کا دورہ بھی کیا۔
نیول چیف نے سلطان قبوس نیول اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی کے کمانڈنٹ سے ملاقات بھی کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے سلطان قبوس نیول اکیڈمی کے مختلف تربیتی سیمولیٹرزاور سہولیات کا جائزہ لیا