پیپلز پارٹی کو سکھر میں مشکل صورتحال کا سامنا

 

سکھر:سکھر جو کبھی پیپلز پارٹی کا گڑھ کہلاتا تھا ۔ اب وہاں پر بھی صورتحال تبدیل ہو گئی ہے ، خورشید شاہ جیسے مضبوط پارٹی امیدوار کو بھی مشکل صورتحال کا سامنا ہے ۔

 

نجی ٹی وی کی خصوصی انتخابی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے مقامی نمائندہ یاسر فاروقی نے کہا کہ سکھر جو پہلے پیپلز پارٹی کاگڑھ ہوتاتھا اب وہاں بھی صورتحال مختلف ہوتی نظر آرہی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک انصا ف اور جی ڈی اے کی جانب سے مل کر انتخابی مہم چلائی جارہی ہے،

 

جس کی وجہ سے اس دفعہ پیپلز پارٹی کو سکھر میں مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ خورشید شاہ کے مقابلے میں بھی مخالف امیدوار کو تحریک انصاف اور جی ڈی اے کی مشترکہ حمایت حاصل ہے ۔