کراچی:ایم کیوایم کے مرکزی رہنمافیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کو جیتنے سے روکنے کیلئے پری پول دھاندلی کی گئی ۔ کئی پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کونکال دیا گیا اور اب ہم کو تصدیق شدہ رزلٹ نہیں دیا جارہا ۔ اگر ہم کو زرلٹ نہ دیا گیا تو ہم ہر پولنگ اسٹیشن اور انتخابی دفتر کے باہر مظاہرے اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کردیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پر یس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبز وار ی نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں میں پری پول دھاندلی کے باوجود ایم کیو ایم کا ورکر بڑی تعداد میں باہر نکلا ہے اور اب ہم کو تصدیق شدہ رزلٹ نہیں دیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کونکال دیاگیا ہے ۔ اس لئے ہم کہتے ہیں کہ ہمیں تصدیق شدہ رزلٹ دیا جائے ور نہ ہمیں یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ذمہ داری ہے کہ تمام قوانین پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے اگر ہمیں تصدیق شدہ رزلٹ نہ ملا تو ہم ہر پولنگ اسٹیشن کے باہر مظاہرے کریں گے اور دھرنے دیں گے ۔