کراچی:پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے الزام لگایا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 246 لیاری سے بلاول بھٹو زرداری کے چیف پولنگ ایجنٹ سینیٹر یوسف بلوچ پر حملہ کیا گیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور پاک سر زمین پارٹی ( پی ایس پی ) کے مسلح افراد ٹھپے لگا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز نے دعویٰ کیا کہ لیاری میں رینجرز اہلکاروں نے بلاول بھٹو کے چیف پولنگ ایجنٹ کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔
انہوں نے کہا کہ یوسف بلوچ کو رینجرز اہلکاروں اور پی ایس پی کے لوگوں نے لالا جسونت رائے پرائمری اسکول کے پولنگ اسٹیشن چیل چوک سے باہر نکالا۔
سینیٹر مصطفیٰ کھوکر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن میں بلاول بھٹو کے پولنگ ایجنٹ کے بغیر ووٹوں کی گتنی جاری ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس لاقانونیت کا نوٹس لے اور معاملات کو ضابطے میں لائے۔