اہل سنت والجماعت کا احتجاج کا اعلان۔جھنگ میں حالات کشیدہ

جھنگ:جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 115 میں انتخابی نتائج روکے جانے کے خلاف آزاد امیدوار اور اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے احتجاج کا اعلان کر دیاجس کےبعدشہری سڑکوں پر نکل آئےاورحالات خراب ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہےجبکہ جھنگ شہرمیں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

جھنگ کے حلقہ این اے 115 سے آزاد امیدوار اور اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے رزلٹ روکے جانے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔جس کے بعد اہل سنت والجماعت کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور احتجاج شروع کر دیا ہے ۔

علامہ محمد احمد لدھیانوی کا کہناتھا کہرات کے بارہ بجے رزلٹ روکنا کسی سازش کا حصہ ہے،اس بار کسی کو جھنگ کا مینڈیٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اب تک کے نتائج کے مطابق انہوں اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل ہو چکی ہے ،کارکنان و ذمہ دران اس وقت تک اپنے پولنگ سٹیشن پر رہیں جب تک گنتی مکمل نہیں ہو جا تی۔

 

واضح رہے کہ مولانا احمد لدھیانوی کے مقابلے میں سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم ،غلام بی بی بھروانہ اور دیگر امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔