کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن پر نتائج نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ نتائج روکنا اور پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالنا ناقابل معافی اور اشتعال انگیزی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جہاں جہاں میں خود انتخاب لڑا وہاں کے نتائج بھی مجھے نہیں دیئے گئے،مجھے ابھی تک اپنےکسی حلقے کا نتیجہ نہیں مل سکا
میرے امیدوار شکایت کر رہے ہیں کہ ان کے پولنگ ایجنٹوں کو اٹھا کر پھینک دیا گیا،پورے ملک سے ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنوں سے نکال گیا۔ بلاول بھٹوز رداری نے کہاکہ نتائج روکنا اور پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالنا ناقابل معافی اور اشتعال انگیزی ہے۔