کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں افغان فورسز کے 4 اہلکار ہلاک، 5زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے باغ داؤد میں ہوا۔ جس میں خودکش بمبار نے افغان فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔ خودکش دھماکے سے ارد گرد کی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔