بھارت میں ملائیشین ایئر لائن طیارے کے ٹوائلٹ سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق بچے کی لاش ملنے کے بعد خاتون کو بچے کی ماں ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ نئی دلی میں لینڈ کرنے سے قبل طیارے کے ٹوائلٹ سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملنے کا انکشاف ہواتھا۔
بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ بچے کی پیدائش دوران سفر ہوئی ، مشتبہ خاتون کو طیارے میں سوار تمام خواتین سے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا، گرفتار خاتون گوہاٹی سے طیارے میں سوار ہوئی۔ خاتون سے مزید تفتیش کی جارہی ہیں۔