دبئی:سابق صدر پاکستان اور سابق آرمی چیف پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ عمران خان مذہبی شدت پسند نہیں ، فوج نے تحریک انصاف کی کامیابی میں مدد نہیں کی ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پاکستان کی ترقی کے لیے نیت اچھی ہے جبکہ آرمی چیف نیوٹرل ایمپائر ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ جب وقت مناسب ہوگا میں پاکستان واپس جاؤں گا اس کا فیصلہ ابھی کروں گا تاہم حافظ سعید دہشت گرد نہیں مجاہدہیں اور پاکستان میں کافی مقبول ہیں۔