کراچی: شہر قائد کے انتخابی دنگل میں سات سیاسی جماعتوں کے سربراہ الیکشن لڑ رہے تھے جن میں سے صرف عمران خان اور خالد مقبول صدیقی ہی کامیاب ہوپائے۔
وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کو شکست دینے والی تحریک انصاف نے کراچی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو ہرا دیا۔
تحریک انصاف نے شہر سے نہ صرف سب سے زیادہ نشستیں جیتیں بلکہ ایم کیو ایم کو عزیزآباد اور پیپلزپارٹی کو لیاری جیسے سیاسی قلعوں سے محروم کردیا۔
حالیہ انتخابی نتائج اگر کسی کیلئے ڈرؤانا خواب ثابت ہوئے تو وہ پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال ہیں۔
ایک اور دلچسپ بات یہ کہ بلاول بھٹو اور فاروق ستار تحریک انصاف ہی سے نہیں تحریک لبیک سے بھی ہار ے اور تیسرے نمبر پر رہے۔