نائیجیریا میں مفت انٹرنیٹ کا آغاز

 

لاؤس : نائیجیریا میں گوگل نے مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹس کے ایک نیٹ ورک کا آغاز کر دیا ہےجس کا مقصد افریقہ کے اس گنجان آباد ترین ملک میں اپنی موجودگی میں اضافہ کرنا ہے۔

 

امریکہ کی اس ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنا وائی فائی نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے فائبر کیبل مہیا کرنے والی نائیجیریا کی کمپنی 21 سنچری کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ گوگل نے مرکزی شہر لاؤس میں ہوائی اڈے سمیت 6 مقامات پر وائی فائی ہاٹ سپاٹ کےا سٹیشن قائم کیے ہیں ۔