نئی دہلی :سابق بھارتی سفارتکار مانی شنکر نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے اور بھارت کے عوام پاکستان کے عوام کی تقلید کریں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مانی شنکر ائر نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے چاہئے ،ہمیں پاکستان میں انتخابات کے نتائج سے سیکھنا چاہئے ۔عمران خان کی تقریر حالات کے مطابق تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ کشمیر کی بات کررہے ہیں تو کیا حرج ہے ؟بھارت کے عوام بھی پاکستان کے عوام کی تقلید کریں جنہوں نے حافظ سعید کے 200امیدوار مسترد کردیئے ہیں۔مانی شنکرائر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے مذہبی جماعتوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔