کابل :افغانستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ نے کہا امریکہ، افغان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بات چیت کا مقصد افغان امن عمل میں مدد دینا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور دیگر نوعیت کا عالمی تناؤ افغانی صورت حال پر کسی طور منفی اثر نہیں ڈالے گا۔
اس ضمن میں اُنھوں نے اسلامی ملکوں کی تنظیم کے سعودی عرب میں منعقدہ اجلاس کا بھی ذکر کیا اور کہا افغانستان اپنے تمام اتحادیوں سے یہ امید رکھتا ہے کہ وہ اُس ہمسایہ ملک پر زور دیں گے جو طالبان کا حامی ہے تاہم اُنھوں نے کہا ابھی تک امن کے حصول کے معاملے میں پیش رفت سامنے نہیں آئی ہمیں امن کوششیں جاری رکھی جانی چاہئیں-