نیویارک:اکیسویں ویں صدی کے سب سے طویل ترین بلڈ مون کا نظارہ آج کیا جاسکے گا۔
ذرائع کے مطابق طویل دورانیے کاہونے والایہ چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔
ماہرینِ فلکیا ت کے مطابق صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا دورانیہ 6 گھنٹے 14 منٹ ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹہ 42منٹ اور57 سیکنڈ ہوگا۔
پاکستان میں چاند گرہن آج رات 10بج کر14 منٹ پر شروع ہوگا اوراختتام 28جولائی کو صبح 4 بج کر 28 منٹ پر ہوگا۔
ماہرین نے مزید بتایا کہ آج کی رات مریخ بھی زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوگا۔
واضح رہے کہ جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے تو چاند کو گرہن لگتا ہے، لیکن اگر چاند کو مکمل گرہن لگ جائے اور وہ مخصوص زاویئے سے آنے والی روشنی کی وجہ سے سرخی مائل رنگ اختیار کرلے تو اسےبلڈ مون کہا جاتا ہے۔