امریکا نے حملہ کیا تو اسے تباہ کردیں گے،ایران کا انتباہ

ایرانی فوج کے خصوصی دستوں کے کمانڈر نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگرامریکا نے ایران پر حملہ کیا تو امریکا کے پاس جو کچھ ہے ایران اسے تباہ کر دے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق میجرجنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ امریکا نے جنگ شروع کی ہے اورایران اسے ختم کرے گا۔

ان کا یہ بیان امریکی صدرکی اس ٹویٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ کبھی بھی امریکا کو دھمکی مت دینا۔

ایران اورامریکا کے درمیان اس وقت سے کشیدگی بڑھ رہی ہے جب سے امریکا نے ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی ہے۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی ایران کی انقلابی گارڈ کی کرد فورسزکے سربراہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سپاہی ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں ان دھمکیوں کا جواب دوں۔

انھوں نے صدرٹرمپ کو محآطب کرتے ہوئے کہا مجھ سے بات کریں صدر روحانی سے نہیں۔ یہ صدر کا کام نہیں کہ وہ ایسی باتوں کا جواب دیں۔ ہم تمہارے اتنے قریب ہیں کہ تم تصور بھی نہیں کرسکتے۔ آ جاؤ، ہم تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا اگرامریکا نے جنگ شروع کی تو ہم اسے ختم کریں گے۔ آپ جانتے ہیں کہ یہ جنگ آپ کی ہر چیزکو تباہ کردے گی۔ ہے۔

یاد رہے کہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طورپر پرامن مقاصد کے لئے ہے اوریہ آئی اے ایی اے کے ساتھ معاہدے کے مطابق ہے جس کی تصدیق ادارے نے کی ہے اورکہا ہے کہ ایران اپنے وعدے کی پاسداری کررہا ہے۔