مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا ۔
اسرائیلی فوج نے اپنی اس بہیمانہ کارروائی کے بعد مسجد اقصیٰ کو سیل کردیا اوروہاں آہنی زنجیریں لگادیں جبکہ فلسطینیوں کو مسجد میں داخلے سے روک دیا۔
جمعہ 27 جولائی 2018, 6:58 شام       آخری اپ ڈیٹ جمعہ 27 جولائی 2018, 7:17 شام اہم خبریں, بام دنیا
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج نے نمازجمعہ کے بعد مسجد اقصیٰ میں گھس کرنمازیوں پر آنسو گیس کے شیل فائر کئے اوروہاں موجود فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے دھاوا بولنے کے بعد نمازیوں میں بھگدڑمچ گئی اور وہ اللہ و اکبرکے نعرے لگانے لگے ۔
فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ تقریباً 60 اسرائیلی فوجی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں میں گھس آئے جہاں انھوں نے نمازیوں پرآنسو گیس کے شیل اوراِسٹن گرنیڈ فائرکئے ۔
فلسطینی حکام کے مبطابق اسرائیلی فوج کی اس بربریت کے نتیجے میں درجونوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے اپنی اس بہیمانہ کارروائی کے بعد مسجد اقصیٰ کو سیل کردیا اوروہاں آہنی زنجیریں لگادیں جبکہ فلسطینیوں کو مسجد میں داخلے سے روک دیا۔